the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حید ر آ باد : تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع کا ہفتہ سے پرانے شہر کا علاقہ پہاڑی شریف کے وسیع و عریض میدان پر آغاز ہوگا جس میں منتظمین کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ افراد کی متوقع ہے ۔ اس اعتبار سے تبلیغی جماعت کا ملک میں یہ دوسرا بڑا دینی اجتماع ہوگا ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے بعد یہاں اس تنظیم کا یہ پہلا اجتماع ہے جس کے انعقاد کیلئے حکومت کی طرف سے ممکنہ تعاون کیا جارہا ہے ۔ منتظمین کے مطابق اجتماع میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج پہاڑی شریف پہونچ کر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اجتماع کے چند منتظمین کے علاوہ محکمہ بلدی ' برقی اور آبرسانی عہدیداروں کے علاوہ محکمہ پولیس لاء اینڈ آرڈر145ٹریفک کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے عہدیداروں کو اجتماع گاہ کو تمام بنیادی سہولتوں سے لیس رکھنے کی ہدایت دی ۔ جناب محمد محمودعلی نے اجتماع گاہ میں محکمہ فائیر اور طبی کی گاڑیوں چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈھائی سو ایکڑ پر اجتماع گاہ تیار کیا گیا ہے جس میں دو تا ڈھائی لاکھ



لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ ریاست تلنگانہ اور آندھرا کے لوگ اس اجتماع میں شرکت کریںگے 

واضح رہے کہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ پہاڑی شریف میں21,22,23نومبر کو تبلیغی جماعت کے تین روزہ اجتماع مقرر ہے ۔ منتظمین نے بیک وقت دیڑھ تا دولاکھ مندوبین کی قیام اور طعام کے لئے سترہ طعام خانوں قائم کئے گئے ہیں وضو کی سہولت اور عارضی بیت الخلاء کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں تعمیر عمل میںلائی ہے ۔ 250 ایکڑ پر مشتمل اراضی کے وسیع وعریض حصہ پرشامیانے نصب کئے گئے ہیںجہاں محافل کے علاوہ قیام کا بھی انتظام رہے گا ۔ جمعہ کی شب سے تلنگانہ اور آندھرا کے مختلف اضلاع سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس اجتماع کے انعقاد کیلئے منتظمین کی جانب سے تقریباً ایک ماہ سے شب و روز انتظامات کئے جارہے تھے اور لاکھوں افراد کی شرکت کو ملحوظ رکھتے ہوئے وسیع و عریض علاقہ میں منظم پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جہاں نماز کی ادائیگی کے علاوہ وضو ، طہارت ، قیام و طعام کے انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ برقی ، آبرسانی ، بلدی سہولتوں کے علاوہ موثر سیکوریٹی کیلئے حکومت تلنگانہ کی طرف سے ممکنہ تعاون کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Moin shaikh Says:
Kya zarurat hyd mein ijestma ki , jama nizamiya ki talim hai wohan aur bade bade hastiyaon ka basera hai wohan maslan ahle bait aur mashaikeen

Comment posted on February 11 2017
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.